شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری نے دنیا کے مطلوب ترین دہشتگرد ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
دنیا کا مطلوب ترین دہشت گرد اور داعش سربراہ ابوبکر بغدادی ہلاک ہوچکا ہے،، جس کی تصدیق روس کے بعد انسانی حقوق کی شامی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمان نے بھی کردی ہے،، ان کا کہنا ہے کہ داعش کے اعلیٰ کمانڈروں نے اپنے امیر کی ہلاکت کا اعتراف صوبہ دیر الزور میں آبزرویٹری کے سامنے کیا ہے، اس قبل روسی وزارت دفاع نے بھی بغدادی کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا،، جن کا کہنا تھا کہ روسی فورسز نے اٹھائیس مئی کو شام کے شہر الرقہ پر فضائی حملے کیے تھے،، جس میں داعش سربراہ ہلاک ہوا، دوسری جانب امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کے مطابق ان کے پاس بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کیلئے مستند معلومات نہیں ہیں،، جبکہ داعش کی جانب سے بھی تاحال شوشل میڈیا پر ایسی کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے، ابوبکرالبغدادی کو اپریل میں دنیا کا سب سے مطلوب شخص قرار دیا گیا تھا،، جس کے سر کی قیمت دو کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے