مصر: امریکا جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے پر پابندی اٹھانے کا عندیہ

مصر: امریکا جانے والی پروازوں میں الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے پر پابندی اٹھانے کا عندیہ

مصرکے دارلحکومت قاہرہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ذرائع نے کہا ہے کہ مصر سے امریکا جانے والی پروازوں پر ہوائی جہاز کے اندر الیکٹرانک مصنوعات لے جانے پر پابندی آئندہ ہفتے سے اٹھا لی جائے گی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے رواں برس مارچ سے مصری ایئر لائن سے نیو یارک جانے والے مسافروں پر سے لیپ ٹاپ جیسی الیکٹرانک مصنوعات جہاز کے کیبن میں لے جانے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایک سٹینڈرڈ سمارٹ فون سے بڑے سائز کا کوئی الیکٹرانک آلہ یا آلات ہوائی جہاز کے اندر لانے کو خلافِ ضابطہ قرار دیا تھا۔

Most Popular