روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔

روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔

روس نے 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔روسی ذرائع کے مطابق روس نے 2016ءمیں امریکا سے اپنے 35 سفارتکاروںکی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے 30 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں 30 امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ۔روس نے ہیمبرگ میں صدرپیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کے صرف تین دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔امریکی و روسی صدر کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی تھی۔واضح رہے کہ دسمبر 2016ءمیں امریکا کے سابق صدر اوباما نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 35 روسی سفارتکاروں کو اچانک ملک سے نکال دیا تھا اور واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے دو نمائندہ دفاتر کو بند کر دیا تھا۔

Most Popular