امریکہ اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں

امریکہ اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں

سعودی قطر تنازعہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ،، اس تنازعے کو حل کرنے کیلئے امریکہ میدان مین آیا ،، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ،، جس میں دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام سے متعلق ایک اہم معاہدے پر دستخط ہوئے ،، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے دوحہ کے دورے کے موقع پر قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور ان سے خلیج بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیتااس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں تاہم قطر کے رویے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ 

Most Popular