امریکی جج نے عراقی تارکین وطن کی ملک بدری روک دی۔
امریکی جج نے عراقی تارکین وطن کی ملک بدری روک دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی جج نے فیصلہ سنایا ہے کہ حکومت گزشتہ ماہ گرفتار کئے گئے 200 کے قریب عراقی تارکین وطن کو فوری طور سے ملک بدر نہیں کرسکتی اور دلیل دی ہے کہ اگر انہیں ملک سے نکالا گیا تو ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوسکتی ہے۔امریکی ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈ اسمتھ نے مشی گن میں کہا کہ ان کے پاس حکومت کو یہ حکم دینے کا اختیار ہے کہ جب تک امیگریشن عدالت میں ان کے ملک سے نکالے جانے کے مقدمات چل رہے ہیں عراقیوں کو ملک میں رہنے دیا جائے۔