اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید،ایک زخمی

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید،ایک زخمی

فلسطین میں مغربی کنارے کے شمالی حصے میں قائم مہاجرین کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر چھڑپ کے دوران فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص شہید ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔واقعے میں زخمی ہونے والے تیسرے شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، اس کی ٹانگ پر گولی لگی تھی۔اسرائیلی فوج کا دعوی تھا کہ جنین کیمپ میں ایک فلسطینی شخص نے فورسز پر فائرنگ کی اور ان کی جانب دھماکا خیز مواد پھینکا، جس کے بعد فورسز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ان کا کوئی بھی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

Most Popular