امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کے دفاع میں سامنے آگئے،

 امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کے دفاع میں سامنے آگئے،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے ویت نام کے شہر ڈانانگ میں ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم ایپک (APEC) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی،، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات پر بھی بات ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے مسلسل الزامات سے روسی صدر کی توہین کی جارہی ہے اور الزامات کا یہ عمل درست نہیں لہذا انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات در الزامات سے روسی صدر کی توہین کا سلسلہ بند کیا جائے،، اس طرح پیوٹن کی دل عزاری ہورہی ہے ،، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن سے متعدد بار پوچھنے پر انہوں نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ امریکی انتخابی عمل میں روس کے ملوث ہونے کے تمام دعووں کو مخالفین کے انتخابی حربے قرار دیا ہے،،

Most Popular