لبنان نے سعودی عرب سے مطالبہ کر دیا کہ وہ ایک ہفتہ قبل مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے ،
لبنان اور سعودی عرب کا حالیہ تنازع دن گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے ،، لبنان نے سعودی عرب سے مطالبہ کر دیا کہ وہ ایک ہفتہ قبل مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے ،، لبنان کے صدر نے ابھی تک سعد حریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جو انھوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں دیا تھا ،، لبنانی صدر ميشال عون کا کہنا ہے کہ سعد حریری جس پراسرار صورتحال کا سامنا سعودی عرب میں کر رہے ہیں اس کی وجہ سے انھوں نے جو کچھ کہا یا کہیں گے اس سے حقیقت کی عکاسی نہیں ہو گی۔ لبنان کے صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ کیوں ایک ہفتہ قبل ریاض میں مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سے وہ واپس لبنان نہیں لوٹے،، خیال رہے کہ ایران اور حزب اللہ نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سعد حریری کو یرغمال بنا رکھا ہے،، اور لبنان پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے ،،