امریکی ریاست نیو میکسیکو میں44 سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گی

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں44 سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گی

آلبوکرک شہر میں نو روز تک جاری رہنے والے ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کے دوران سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔ فیسٹیول میں جہاں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی خوب رونق بڑھائی۔ ہاٹ ایئر بیلون کے اس سب سے بڑے فیسٹیول کے دوران ساڑھے پانچ سو سے زائد غباروں نے فضا میں پرواز کی اور شائقین کے خوب دل جیتے۔ اس فیسٹیول کا آغاز انیس سو بہتر میں صرف تیرہ غباروں کی پرواز کے ساتھ شروع ہوا جو آج سیکڑوں کی تعداد تک پہنچ چکا ہے۔

Most Popular