پاکستان اور ترکی کو بڑے خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے،مشکل گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف

پاکستان اور ترکی کو بڑے خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے،مشکل گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترک دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا، آرمی چیف نے جدید ترکی کے بانی کمال عطاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی-آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکش لینڈ فورسز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ترک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد آرمی چیف نے ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کی، جنرل راحیل شریف نے انقرہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کو بڑے اور خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے-یقین ہے مل کر تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے،سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ دیرپا اور برادرانہ تعلقات ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک ترک عسکری قیادت کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ترک آرمی چیف نے دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے میں امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں جنرل راحیل شریف کو ترکش میرٹ آف لیجنڈ کے ایوارڈ سے بھی نوازا۔

Most Popular