امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ نے ہر سو تباہی مچادی, سترہ افراد ہلاک دو ہزار عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلاتی آگ نے ہر سو تباہی مچادی, سترہ افراد ہلاک دو ہزار عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں پندرہ مقامات نے ہر سو تباہی مچادی ہے، بھڑکتے شعلوں نے ایک لاکھ بائیس ہزار ایکڑ رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،آگ سے دو ہزار عمارتیں اور املاک جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں،، شعلوں کی زد میں آکر سونوما کاؤنٹی میں گیارہ، مینڈوکینو میں تین، ناپا میں دو جبکہ یوبا میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،، ایک سو اسی لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے،سیکڑوں فائر فائٹرز چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں،، لیکن تیز ہوائیں اور خشک موسم شعلوں کو مزید تیزی سے بھڑکا رہے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے کر امداد کا علان کیا ہے، آگ کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے،، پچیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے

Most Popular