سونامی کاؤنٹی کورونر کی رپورٹ میں 2 مزید ہلاکتوں کے بعد کیلیفورنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے

سونامی کاؤنٹی کورونر کی رپورٹ میں 2 مزید ہلاکتوں کے بعد کیلیفورنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں پندرہ مقامات نے ہر سو تباہی مچادی ہے، بھڑکتے شعلوں نے ایک لاکھ بائیس ہزار ایکڑ رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے
آگ سے دو ہزار عمارتیں اور املاک جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں،، شعلوں کی زد میں آکر سونوما کاؤنٹی میں گیارہ، مینڈوکینو میں تین، ناپا میں دو جبکہ یوبا میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے،، ایک سو اسی لاپتہ افراد کیلئے سرچ آپریشن بھی جاری ہےسیکڑوں فائر فائٹرز چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں،، لیکن تیز ہوائیں اور خشک موسم شعلوں کو مزید تیزی سے بھڑکا رہے ہیںصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے کر امداد کا علان کیا ہے،، آگ کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے،، پچیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنی والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ،،میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزہواؤں کے باعث آگ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل رہی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے ،، جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں ،، جب کہ دیگر شہروں سے بھی فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیاہے،،

اب تک 2 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 600 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،، تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنے ہے اور آگ اب سونوما کاؤنٹی تک پہنچ گئی ہے

Most Popular