رواں ہفتے ریکٹر اسکیل پر سات شدت کا زلزلہ آچکا ہے،
چین کے دارلحکومت بیجنگ میں بھی طوفانی بارشوں سے سینکڑوں پروازوں کی آمد و رفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے ، تاہم حکام نے بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ان علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جہاں رواں ہفتے ریکٹر اسکیل پر سات شدت کا زلزلہ آچکا ہے،،حکام نے خبر دار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں شہر میں 70 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جو ممکنہ طور پر پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آنے کا باعث بن سکتی ہیں،،طوفانی بارشوں کے باعث اب تک پانچ افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہوئے ہیں،، جبکہ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے،،