امریکہ میں نیویارک میں بس ٹرمینل پربم حملہ کرنے والے 27 سالہ بنگالی عقائد اللہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے
امریکہ میں نیویارک میں بس ٹرمینل پربم حملہ کرنے والے عقائد اللہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، ستائیس سالہ بنگالی نے نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں ایک بس ٹرمینل پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، حکام نے ایک اور برا انکشاف کیا کہ اس شخص نے حملے سے قبل فیس بک پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک تنبیہہ چھوڑی تھی،، فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا ’ٹرمپ تم اپنی قوم کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہے ہو،حملہ آور نے اعتراف کیا کہ یہ حملہ اس نے داعش کے لیے کیا ہے، حملہ آور اس وقت ہسپتال میں ہیں جہاں اس کا علاج جاری ہے،،عقائد اللہ نے اپنے جسم پر دیسی ساختہ بم لگایا ہوا تھا جس کے وقت سے پہلے پھٹنے سے وہ بری طرح جل گیا، اس حملے میں مزید تین افراد زخمی ہوئے تھے