امریکا اور یورپ بھی ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں
ا مریکا کی جنوبی ریاستوں نے برف کی چادر اوڑھ لی،،، برفانی طوفان کا رُخ شمالی ریاستوں کی طرف مڑ گیا ہے، جہاں معمولات زندگی مفلوج ہیں،، شمالی ریاستوں میں بھی کئی انچ برف کی تہیں جم چکی ہیں تاہم ایسے موسم میں بھی اسکینگ کے شوقین بڑے اور بچے موسم کا مزہ لے رہے ہیں،،دوسری طرف برف باری سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئی گئیں،، زمینی ٹریفک کا بھی نظام بھی درہم برہم ہے، گھر ہوں یا سڑکیں ہر شے برف میں کہیں گم ہیے۔دوسری طرف برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے، دنیا کے مغربی حصے سفیدے کا مناظر پیش کر رہے ہیں، لندن نے شدید برف باری نے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے، تیس انچ سے زائد برفباری نے سب کچھ جما دیا۔ انگلینڈ کے وسطی اور شمالی حصوں ، برمنگھم اور ویلز میں برف ہی برف ہے، ہوائی اڈوں پر ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سکولز بند کردئیے گئے۔ادھر جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے، فرانس طوفانی ہوائوں کی زد میں ہے،، اسکول بند، ٹرینوں کا پہیہ جام، سڑکوں اور ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنسے ہیں۔