روس نے یمن سے اپنا سفارتی عملہ نکال لیا۔
روس نے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن سے اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ یہ فیصلہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق اب روسی سفارتی عملہ عارضی طور پر سعودی دارالحکومت ریاض سے کام کرے گا۔واضح رہے کہ 2014ءسے یمن کے دارالحکومت صنعاءپر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ سعودی عسکری اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔