ایران میں 6.2 کی شدت کا زلزلہ، کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا
ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان سمیت مختلف علاقوں میں 6.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ تہران یونیورسٹی کے جیوفیزکس انسٹیٹیوٹ کے سسمولیجی سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12:13 پر آیا۔ شدید زلزلے کے ان جھٹکوں سے ابھی تک نقصان کے بارے میں تا حال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔