کم جانگ ان کا شمالی کوریا کو طاقتور ترین ایٹمی ملک بنانے کا عزم
شمالی کوریا کے رہنماکم جانگ ان نے شمالی کوریا کو طاقتور تر ٰین ایٹمی ملک بنانے کا عزم کیاہے ۔ بدھ کو شمالی کورین سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے حالیہ میزائل تجربہ کے لئے کام کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا جس میں کم نے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی اور میزائیل تجربات میں پیش رفت کاکامیاب سلسلہ جاری رکھے گااور شمالی کوریا کو دنیا کا سب سے طاقتور ترین ایٹمی ملک بنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ اور بڑی طاقتوں کی مخالفت کے باوجود حالیہ چند مہینوں میں ایٹم بم اور میزائل کے تجربات کئے ہیں جبکہ ایک ایسے میزائل وار ہیڈ کا تجربہ بھی کیا ہے جو امریکی سرزمین پر ہدف کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔