واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ کےطبی معائنےکی رپورٹ آگئی،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ کےطبی معائنےکی رپورٹ آگئی،وائٹ ہاؤس

ڈاکٹروں نےٹرمپ کی صحت کوبہترین قراردےدیا،وائٹ ہاؤس صدرٹرمپ کاطبی معائنہ والٹرریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سینٹرمیں ہوا صدرٹرمپ منگل کوطبی معائنےسےمتعلق پبلک بریفنگ دیں گے،وائٹ ہاؤس

دماغی حالت پر شبہات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ ہوا، وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی صحت بہترین ہے۔

غیر ملکوں کو دھمکیاں، تو کبھی مسلم ممالک پر پابندیاں، عجیب و غریب حرکتیں اور نئی کتاب میں ٹرمپ کی حرکات پر انکشافات کے بعد امریکی صدر نے اپنا طبی معائنہ کرایا،،، میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹرمپ کی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی حالت کا بھی معائنہ کیا گیا۔۔۔ دماغی حالت پر مبنی الزامات کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا،،، انہوں نے اپنا طبی معائنہ صدارت کے منصب کیلئے فٹ ثابت کرنے کیلئے کرایا۔۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ معائنے سے ایک ہی دن پہلے ، امریکی صدر نے اپنے رتبے اور عہدے کا خیال کیے بغیر افریقی ممالک کے خلاف انتہائی بے ہودہ اور نازیبا لفظ کا استعمال کرکے اپنی نفرت اور تکبر کا اظہار کیا تھا

 

Most Popular