امریکی صدر نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کردیا۔

امریکی صدر نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان موخر کردیا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرڈانلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی ارادے کے باوجود اس وقت ایران معاہدہ ختم نہیں کررہا،یورپی اتحادی ایران ایٹمی معاہدے میں خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں،امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر یورپی ممالک نے مدد نہ کی تو امریکا ایران ایٹمی معاہدہ ختم کردے گا،،دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کے اعلانات ایران معاہدے کو نقصان پہنچانے کی مایوسانہ کوشش ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاتھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں،تینوں ممالک کے وزراء خارجہ اور یورپی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کا یہ موقف ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کاکوئی متبادل نہیں ہے

Most Popular