بھارتی سپریم کورٹ کے چارسینئرججوں نے چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

بھارتی سپریم کورٹ کے چارسینئرججوں نے چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی

بھارتی سپریم کورٹ کے چارسینئرججوں نے چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی۔بھارتی ججوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت کی عدلیہ میں بے ضابطگیوں کواجاگرکیا جائے۔اس سلسلے میں چیف جسٹس کوخط بھی لکھا تھا مگرانھوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔مذکورہ ججزنے کہا کہ اگرادارے صحیح کام نہیں کریں گے توملک سے جمہوریت ختم ہوجائے گی۔وقت آگیا ہے کہ قوم چیف جسٹس کے مواخذے سے متعلق فیصلہ کرے۔ بھارتی ججوں نے پریس کانفرنس کے دوران 7 صفحات پر مشتمل ایک خط بھی جاری کیا جو انہوں نے 2 ماہ پہلے چیف جسٹس کو لکھا تھا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے اقدامات کے سامنے عدالت کے تمام جج برابر ہیں، چیف جسٹس کو عدالتی بنچوں کی تشکیل اور انہیں مقدمات تفویض کرنے کا صوابدیدی اختیار حاصل ہے لیکن سینئیر ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے

Most Popular