پروفیشنل لیگ میں2مقامی ٹیموں الاهلی اور الاباطن کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے خواتین کی نمایاں تعداد نے شرکت کی
جدہ میں ہونے والے میچ میں الاھلی ٹیم کو پانچ صفر سے برتری حاصل ہوئی ،،سٹیڈیم میں داخلے کے لیے خواتین کے لیے الگ گیٹ تھا جبکہ سٹیڈیم میں فیملی انکلیو میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ میچ کے دوران انکلیو میں خواتین پر مشتمل عملے کو تعینات کیا گیا روایتی کالے حجاب میں خاتون اہلکاروں نے خواتین شائقین کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ میچ کے دروان بلند آواز میں دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔خیال رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کے حقوق اور اختیارات پر پہلے سے موجود عائد پابندیوں کو کم کرنے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت گاڑی چلانے کی اجازت، بغیر محرم کے سعودی عرب داخلے کی اجازت اور تفریح کے لیے گھر کی بجائے کھیل کے میدان میں جانے اور سینیما گھروں میں جانے کا موقع تاریخ میں پہلی بار مل رہا ہے۔