بھارتی شہرممبئی سے اڑنے والا ایک آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گرکرتباہ , چارافراد ہلاک تین لاپتہ
بھارتی ریاست مہاشٹرا کے دارالحکومت ممبی کے جوہوایئرپورٹ سے اڑنے والا ایک ہیلی کاپٹربحرہ عرب میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دوپائلٹ سمیت چارافراد مارے گئے ۔ترجمان بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے چارافراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔بھارتی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹرایک آئل کمپنی پون ہنس کا تھا جس میں دوپائلٹ اورآئل کمپنی کے پانچ اہلکارسوارتھے