امریکا: 108سالہ قدیم پل دھماکے سے اڑھادیا گیا۔

امریکا: 108سالہ قدیم پل دھماکے سے  اڑھادیا گیا۔

امریکا میں دریا پر قائم 108سال قدیم پل دھماکاخیز مواد سے اڑھادیا گیا ،لیلاک نامی پل کو گرانے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے۔امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں دیکھنے کو ملا جب108سال قدیم لیلاک (Lilac) نامی پل کو دھماکا خیز موادسے چند سیکنڈوں میں ڈھا دیا گیا۔دریائے میریمیک پر قائم کئی دہائیوں قدیم اس پل کو گرانے کیلئے اس کے مختلف حصوں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا اور مقررہ وقت پر ریموٹ کا بٹن دبا کر اسے گرادیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پل 1976 میں حفاظتی اقدام کے تحت ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اسے صرف پیدل چلنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔

Most Popular