کشمیری قوم امن کی سب سے زیادہ خواہشمندہے۔

کشمیری قوم امن کی سب سے زیادہ خواہشمندہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع بڈگام کے علاقے ریڈ بگ میں شہید ہونےوالے تین کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ میڈیارپو رٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے اور اس دیرینہ تنازعے کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پ±رامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد سخت ترین پابندیاں بھی سیاسی غیر یقیقنیت اور عدمِ استحکام میں اضافے کی باعث بن رہی ہیں اور اس کی وجہ سے نوجوان نسل سرفروشی کی راہ کا انتخاب کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر نے حقیقی معنوں میں ایک انسانی المیے کی شکل اختیار کرلی ہے اور یہ خطہ ایک ماتم کدّے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ کشمیری قوم امن کی سب سے زیادہ خواہشمند اور ضرورتمند ہے، البتہ بھارت اس تنازعے کو صرف اپنی ملٹری طاقت کے ذریعے حل کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ کشمیریوں کی ایک منصوبہ بند طریقے سے نسل ک±شی کررہا ہے۔انہوںنے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کےساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اس دوران سید علی گیلانی کی ہدایت پر بشیر احمد قریشی، عمر عادل ڈار، ظہور الحق گیلانی، فیاض احمد ملک اور منظور احمد ملک پر مشتمل تحریک حریت کے وفد نے شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکی نماز جنازہ پر پابندی اور سوگواروں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مذہبی رسومات پربزور طاقت قدغن ریاستی دہشت گردی کا بدترین نمونہ ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام خاص طورپر نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کو سمجھنے کے بجائے فوجی قوت کے بل پر انہیںکچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو بے حد افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںشہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاںنہیںجائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قومی و ملی تحریکیں مٹا نہیںکرتیں بلکہ ظلم و ظالم ،جبرو جابر،قبضہ و قابض اور تعدی کا مٹنا ہی تاریخی حقیقت اور قانون قدرت ہے۔یاسین ملک کی ہدایت پرنور محمد کلوال، ظہور احمد بٹ،الطاف خان،مشتاق احمد خان اور بشیر احمد کشمیری پر مشتمل لبریشن فرنٹ کے ایک وفد نے بیروہ میں شہید نوجوانوںکی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ حریت رہنماﺅں محمد عبداللہ طاری ، محمد یوسف نقاش اورفردوس احمد شاہ کے علاوہ مسلم لیگ ،پیپلز لیگ ، پیروان ولایت اوردیگر نے بھی شہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

Most Popular