چین نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی

چین نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کردی


چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں بھارت اور پاکستان میں کشمیر کے مسئلے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی ،، اور کہا کہ کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے درمیان جس طرح کا ٹکراؤ ہو رہا ہے،، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کا امن خطرے میں پڑے گا ، بلکہ یہ کشیدگی پورے خطے پر اثر انداز ہوگی،، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں لیکن کشمیر کے کشیدہ حالات کے سبب اب بین الاقوامی برادری کی توجہ اس کی طرف مبذول ہونے لگی ہے،، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت ایسے اقدامات کریں گے جن سے کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی

Most Popular