ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

ایران ور امریکہ کے حالات ایک بار پھر سرد ہو گئے ہیں ، ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردے دیا ،، تہران میں اپنے ایک خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے ایجنٹ ہی خطے کی تباہی کا سبب ہیں ،، امریکہ دنیا میں فساد چاہتا ہے ،، امریکہ نے داعش کے خلاف جنگ کا بہانہ کر کے پوری دنیا کو دھوکے میں رکھا ہوا ہے ،، امریکہ کی داعش کے خلاف جنگ ایک جھوٹ سے بڑھ کر کچھ نہیں ، واضح رہے کہ چند روز قبل ایران نے پارلیمنٹ اور خامینی کے مزار پر حملوں کی ذمہ دار بھی امریکہ پر عائد کی تھی ۔ 

Most Popular