اسلام مخالف بیانات دینے پر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے غیض وغضب کا شکار,اوہائیو میں ایک شخص کی ڈونلڈ ٹرمپ پرحملہ کرنے کی کوشش

اسلام مخالف بیانات دینے پر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے غیض وغضب کا شکار,اوہائیو میں ایک شخص کی ڈونلڈ ٹرمپ پرحملہ کرنے کی کوشش

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں ایک بار پھر کشیدگی کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اوہائیو میں تقریر کے دوران سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے اچانک ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت گھیرے میں لے لیا جب ایک شخص نے جنگلہ پھلانگ کر سٹیج کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتار شخص کے بارے کہا ہے کہ اس کا تعلق داعش سے تھا ،اس سے پہلے گزشتہ روز شکاگو میں منعقد کی جانے والی ریلی کو کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھاامریکہ میں ٹرمپ کے لیے مسلمانوں کے خلاف دینے جانے والے بیانات پر کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔ ہیلری کلنٹن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات بدصورت اور تقسیم کرنے والے ہیں۔۔ برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری ہے

Most Popular