ایران اورعراق کےبعد امریکہ اور جاپان کے علاقوں میں بھی زلزلہ آگیا۔
ایران عراق سرحدی علاقے کا زلزلہ ایک طرف، جبکہ دوسری طرف امریکی ملک کوسٹا ریکا اور جاپانی علاقے بھی زلزلے سے لرز اٹھے، جس سے کئی گھر تباہ ہوئے، کوسٹا ریکا میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا، جس سے کسی بھی طرح کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، دوسری جانب جاپان کے مغربی علاقے میں بھی پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا، ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جبکہ جاپان میں بھی قدرتی آفت سے کسی بھی طرح کے سونامی کا خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا، زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ گھروں سے نک آئے