سینکڑوں افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
امریکی صدر آج کل اپنے ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں، جہاں فلپائن کے دورے پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے، فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں سینکڑوں افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ٹرمپ کے خلاف خوب نعرے بازی کی، مظاہرین نے منفرد انداز سے ٹرمپ کا چار ہاتھوں والا پتلا بنایا، جس کے ایک ہاتھ میں ڈالر ، ایک میں تیل ، ایک میں حکومت اور ایک میں پستول تھی ، پورے مظاہرے میں ظاہرکیا گیا کہ ٹرمپ دنیا کے پیسے، تیل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے اور امریکہ دنیا میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا، مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا ،، جبکہ ٹرمپ کے پاؤں تلے فلپائنی صدر دوترے کا پتلا بھی رکھا گیا، مطاہرین نے کہا کہ امریکہ فلپائن کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے