اماراتی صحراؤں میں طیاروں کی گھن گرج نے لہو گرما دیا, فخر پاکستان جے ایف تھنڈر نے فضا میں شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کے دل موہ لئے

اماراتی صحراؤں میں طیاروں کی گھن گرج نے لہو گرما دیا, فخر پاکستان جے ایف تھنڈر نے فضا میں شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کے دل موہ لئے

پاکستانی شاہینوں کی اماراتی صحراؤں میں پرواز،،، دبئی میں جاری سولہویں ائیر شو میں فخر پاکستان نے خوب داد سمیٹی،،، جے ایف سترہ تھنڈر فضا میں بلند ہوا،، پلٹا جھپٹا اور پھر پلٹ کر جھپٹا، شاہینوں کی شاندار پرفارمنس نے لہو گرما دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی طیاروں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا،، طیاروں کی ایرئل فلائٹ، مسل کلائمب، تھنڈر ٹرنز نے حاضرین کو حیران کردیا،،، ڈسپلے پر موجود ہتھیاروں سے لیس جے ایف سترہ تھنڈر بھی مرکز نگاہ بنا رہا۔۔ ترجمان کے مطابق مختلف ممالک نے جے ایف سترہ تھنڈر کی خرید میں دلچسپی کی خواہش ظاہر کی۔۔ ائیرشو میں مشاق تربیتی طیارے بھی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہے ہیں۔۔ چئیرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ ائیر مارشل احمر شہزاد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔۔ جے ایف تھنڈر پاکستان کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے،، جس میں کمپیوٹر ، ریڈار، میزائل سسٹم، مشین گنز ، سمندری جہازوں کے خلاف ایکسوکٹ، سی-801 یا ہارپون میزائل بھی استعمال کر سکتا ہے۔ یہ جی پی ایس کی رہنمائی استعمال کرنے والے بم مثلا ایف ٹی، ایل ٹی اور ایل ایس بم بھی لے جاسکتا ہے۔ دبئی ائر شو کے موقع پر ایمریٹس کے طیارے فضا میں یو اے ای کے پرچم کے رنگ بکھیر رہے ہیں،،، دبئی ایئرشو میں تائی ٹی 129 لڑاکا ہیلی کاپٹر پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی فضائیہ کا ایف سولہ، متحدہ عرب امارات کا میراج 2000 اور تقنبہ اے این 132 بھی فضائی مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔

Most Popular