اپنے بارے میں حافظ محمدسعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتے،امریکہ

اپنے بارے میں حافظ محمدسعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتے،امریکہ

امریکا نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں حافظ محمد سعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم پاکستان پر زور دیتے رہے ہیں کہ اپنے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اس کی سرزمین پر دہشت گردوں کی رسائی نا ممکن بنانے کا مطالبہ جاری رہے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر جنگ لڑتا رہے گا ۔ امریکا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کرتا رہے گا ۔جان کربی کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ۔جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا حافظ سعید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا ۔

Most Popular