بحیرہ احمرمیں امریکی بحری جنگی جہاز پرمیزائل حملہ ناکام ہوگیا،

بحیرہ احمرمیں امریکی بحری جنگی جہاز پرمیزائل حملہ ناکام ہوگیا،

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یمن کے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے الحدیدہ سے بحری جہاز میسن پر میزائل داغا گیا۔ انہوں نے کہا جہاز پر نصب دفاعی نظام کے ذریعے میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز دو میزائل داغے گئے جو سمندر میں گر کر تباہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا جہاز پر تعینات عملہ محفوظ ہے۔ دوسری جانب یمنی خبر ایجنسی سبا کے مطابق حوثی باغیوں نے امریکی جہاز پر حملے کی تردید کی ہے

Most Popular