بھارتی وزیر دفاع نے اپنے کاغذی شیروں کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے

بھارتی وزیر دفاع نے اپنے کاغذی شیروں کی تعریفوں  کے انبار لگا دئیے


نام نہاد اور من گھڑت سرجیکل سٹرائیک مودی سرکار کے گلے میں ڈھول کی طرح ڈل چکی ہے جسے ثابت کرنے کیلئے اب بھارتی سرکار کو دن رات اسے بجانا پڑ رہا ہے،،، مودی اینڈ کمپنی اپنے جھوٹے ڈرامے کو سچ ثابت کرنے میں لگی ہے،،،،بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر ایک تقریب میں آئے تو کاغذی شیروں کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے،،، پوری تقریب میں بھارتی وزیر دفاع سرجیکل سٹرائیک ڈرامے کی قسطیں کریڈٹ کے طور پر بانٹنے نظرآئے۔۔بھارتی وزیر دفاع نے مودی کو سرجیکل سٹرائیک ڈرامہ کا اصل قرار دیتے ہوئے حقیقی کریڈٹ ان کی جھولی میں ڈالا اور پھر بھارتی فوج اور قوم میں بھی اس کا حصہ ڈال دیا،،، جھوٹی تعریفوں کے انبار لگانے والے منوہر پاریکر نے یہ بھی کہہ دیا کہ تنقید کرنے والے بھی اس کا کریڈٹ لے سکتے ہیں،،،

Most Popular