دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی کارروائی قابل تعریف ہے۔ ایک سوال پر جان کربی نے کہا کہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں،، روسی صدر کا بیرون ممالک سے سفارتی عملہ واپس بلانے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انہیں اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے،، جان کربی نے افغانستان کے صوبہ بلخ میں بم حملے کی مذمت کی۔

Most Popular