سکاٹ لینڈ یارڈ نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا

سکاٹ لینڈ یارڈ نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا

لندن سے بڑی خبر سامنے آ گئی،سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ختم کر دی ہیں,اس کیس میں ایم کیو ایم کے دو رہنما محمد انور اور سرفراز مرچنٹ بھی نامزد تھے،اس کے علاوہ دیگر تین افراد کا نام بھی کیس میں شامل تھا۔۔ ان تمام افراد کیخلاف مزید تحقیقات روک دی گئی ہیں,برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ناکافی ثبوت کے باعث کیس ختم کیا گیا,اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ دو ہزار بارہ اور چودہ کے درمیان ملنے والی پانچ لاکھ پاؤنڈ کی رقم جرائم کے ذریعے حاصل کی گئی تھی یا اس رقم کو غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کیا جانا تھا, سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ، اٹھائیس افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سو سے زائد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے, اس دوران تحقیقات کے لیے ساؤتھ اور نارتھ لندن کی نو پراپرٹیز کی تلاشی لی گئی,۔سکاٹ لینڈ یارڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق انھوں نے کیس کی فائل برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے سپرد کی تھی تا کہ ثبوتوں کی روشنی میں اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ کیا دستیاب شواہد کی موجودگی میں کیس آگے بڑھایا جا سکتا ہے,کراؤن پراسیکیوشن سروس نے برطانوی پولیس کو اس کیس پر یہ مشورہ دیا ہے کہ فراہم کردہ ثبوتوں کی روشنی میں یہ مقدمہ آگے نہیں چلایا جا سکتا, اس لیے اب یہ مقدمہ بند کیا جا رہا ہے اور آئندہ اس مقدمے میں کوئی کارروائی نہیں ہو گی

Most Popular