مسئلہ شام پر امریکا اور روس نے رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

مسئلہ شام پر امریکا اور روس نے رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا

رواں ماہ امریکا نے شام کے معاملے پر روس سے ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے پر معطل کیا تھا، دونوں ممالک کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب دو دن پہلے شامی شہر حلب میں فضائی حملوں کے نتیجے میں پچہتر افراد ہلاک ہو گئے ،،، امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری مسئلے کے حل کیلئے کثیر فریقی حل پر بات چیت کریں گے جس میں تشدد کا پائیدار خاتمہ اور امدادی سامان کی ترسیل کو دوبارہ بحال کرنا شامل ہے۔ توقع ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب، ترکی اور ایران بھی شامل ہوں گے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی شہر حلب میں فوری جنگ بندی کی جائے تاکہ وہاں محصور شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

 

Most Popular