مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف طلبا بھی میدان میں آگئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نےنریندر مودی کو حیوان قرار دےکر پتلا نذر آتش کردیا

مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف طلبا بھی میدان میں آگئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نےنریندر مودی کو حیوان قرار دےکر پتلا نذر آتش کردیا

نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چار طلبا نے مودی سرکار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو حیوان قرار دیا، طلبا نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دوسہرے کے شیطان کی طرح مودی کے پتلے پر کئی سر لگائے اور دیگر بی جے پی کے رہنماؤں کی تصاویر بنا کر اسے نذر آتش کردیا، یونیورسٹی طلبا کے رہنماء کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے بھی یونیورسٹی کی حدود میں نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا تھا لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ،پتلے نذ رآتش کرنا معمول کی بات ہے ،اس کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ یونیورسٹی کے چانسلر کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے پتلے کو نذر آتش کرنے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 

Most Popular