سوئیڈن ٹری لی بورگ کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی
سوئیڈن کےجنوبی علاقے ٹری لی بورگ کی مارکیٹ میں مامعلوم شخص کی فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی فارنسک ٹیم اور کینین یونٹ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ مارکیٹ رہائشی علاقے میں واقع ہے اور مصروف بازاروں میں شمار کی جاتی ہے یہاں قریب میں چرچ بھی موجود ہے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق فائرنگ کی آواز کے بعد بھگڈر مچ گئی، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا،، برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹاک ہوم پولیس نےعلاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،فائرنگ کرنیوالے شخص کی شناخت اور گرفتاری کے بارے میں اطلاعات سامنےنہیں آسکیں۔