امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی

آتشزدگی کے باعث سان فرانسیسکو کے ائر پورٹ کے لیے پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں،،کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی خوف ناک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں مگر اب تک پانچ فی صد آگ ہی بجھائی جاسکی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق تیزہواوں کے باعث آگ تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں،ریاستی فائربریگیڈ کے عہدیدارکا کہنا تھا کہ آگ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے جو دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں،،صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نائب صدر مائیک پنس نے وفاقی حکومت کی طرف سے مدد کی پیش کش کردی ہے جبکہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

Most Popular