بارسلونا کے تاریخی اور سیاحتی مقام سگرادا فاملیا پر تخریب کاری کیخلاف آپریشن مکمل ہو گیا
بارسلونا کے تاریخی اور سیاحتی مقام سگرادا فاملیا پر تخریب کاری کیخلاف آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور پولیس نے مشکوک پک اپ کو آپریشن کے بعد کلیئر قرار دیدیا اور تخریب کاری کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیدیا اور سگرادا فاملیا کی جانب جا نیوالے راستوں کو کھول دیا مگر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔یادرہے کہ بارسلونا کے تاریخی سیاحی مقام "سگرادا فاملیا "پر تخریب کاری کیخلاف آپریشن ایک لاوارث اور مشکوک پک اپ کی۔موجودگی پر کیا گیا تھا ،اطلاع کےبعد پولیس نے تاریخی چرچ کو سیاحوں سے خالی کرالیا تھا واضح رہے کہ داعش کے پانچ دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر پورا یورپ الرٹ ہے