ایک ساکن آتش فشاں کے دہانے میں گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا اور اس کے والدین ہلاک
اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے قریب ایک ساکن آتش فشاں کے دہانے میں گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا اور اس کے والدین ہلاک ہو گئے ہیں۔اٹلی کے میڈیا سے ملنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ اس وقت ہوا جب وہ 11 سالہ لڑکا ممنوعہ علاقے میں چلا گیا۔اس کے والدین نے اسے واپس کھینچنے کی کوشش کی تاہم اس دوران آتش فشاں کا دہانہ ٹوٹ گیا اور وہ پانچ فٹ گہرائی میں جا گرے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ان کی ہلاکت گیس کے بخارات سے ہوئی۔
ان کا سات سالہ بچہ آتش فشاں کے دہانے کی جانب نہیں بڑھا اور وہ بچ گیا۔