ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان دس ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پا گئے
ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان دس ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پا گئے،، ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سات ارب ڈالر کی پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے،، جبکہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، صدر ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس میں ملیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو سراہا ،صدرٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ملیشیا کی حکومت مزید بہت بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کررہے ہیں،، جن میں دس ارب سے بیس ارب ڈالر مالیت کے بوئنگ طیارے اور جنرل الیکٹرک جیٹ انجن شامل ہیں،