فلوریڈا کے متعدد شہروں میں نوے فیصد گھر تباہ ہو گئے ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،حکام

 فلوریڈا کے متعدد شہروں میں نوے فیصد گھر تباہ ہو گئے ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں،حکام

بحریہ اوقیانوس میں خطرناک ترین طوفان ارما امریکی ریاست فلوریڈا سے تو گزر گیا لیکن ہر طرف تباہی مچا گیا، کم سے کم تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ،، پانی اترنے کے بعد فلوریڈا میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ،، حکام کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے متعدد شہروں میں نوے فیصد گھر تباہ ہو گئے ہیں ،پورے فلوریڈا میں ایمر جنسی نافذ ہے ، اور سپر پاور امریکہ کو بھی آخر کار مدد کی ضرورت پر ہی گئی ،، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے یورپی ممالک سے ارما طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں کیلئے امداد کی اپیل کر دی ، ٹرمپ نے ہنگامی طور پر فلوریڈا کی دوبارہ تعمیر کا حکم دے دیا،، جب لوگ گھر واپس لوٹے تو اپنے تباہ شدہ گھر دیکھ کر رونے لگے ،، انتظامیہ فوری طور پر صفائی کے انتظامات کر رہی ہے ،ارما طوفان کے بعد خلیج میکسیکو میں دو مزید طوفان 'جوز' اور 'کیٹا' بھی اب زور پکڑ رہے ہیں ،، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے،، 

Most Popular