سوچی نے رواں سال اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

سوچی نے رواں سال اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کر لیا ،، اور کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہی، اور اب میانمار میں ہزراوں روہنگیا مسلمانوں کی خاموش قاتل آنگ سان سوچی اب دنیا سے بھی نظریں چھپانے لگیں ،، سوچی نے رواں سال اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ،، جس کی بڑی وجہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے بعد عالمی دباو ہے،آنگ سان سوچی کی ترجمان کا کہناہے کہ سوچی حالات سے گھبرانے والی نہیں ہیں ،، لیکن اس وقت وہ عجیب کیفیت کا شکار ہیں ،، اور لگتا ہے کہ وہ اس بار جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہونگی ،، اس سے قبل اقوام متحدہ نے بھی میانمار حکومت کو خبردار کیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کا سلسلہ روک دیا جائے ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں

Most Popular