بھارت خود کو ’اپنی ہی آبادی‘ بناتا جا رہا ہے،وہاں اقلیتوں کا حق مارا جا رہا ہے: ارون دتی رائے
’بھارت کا ضمیر‘ کہلانے والی معروف مصنفہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی اصلیت اس وقت بہت کڑوی ہے ،، بھارت خود کو ’اپنی ہی آبادی‘ بناتا جا رہا ہے، اردون دتی رائے نے یہ بات برلن میں اپنے دوسرے ناول کی تعارفی تقریب سے خطاب میں کہی،ارون دتی رائے کو 2014ء میں معروف امریکی جریدے ’ٹائم‘ نے دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے انہیں ’بھارت کے ضمیر‘ کا نام بھی دیا تھا، ارون دتی کا کہنا تھا کہ بھارت اب وہ بھارت نہیں رہا