امریکہ اور روس دونوں ممالک میں تناؤ برقرار

امریکہ اور روس دونوں ممالک میں تناؤ برقرار

روس اور امریکہ کے درمیان تناؤ برقرار ہے، روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے ساتھ ہونے والے متنازع مذاکرات کے بعد روسی ترجمان نے کہا کہ امریکہ روس تعلقات میں بہتری کے بارے میں کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا،روسی ترجمان نے کہا کہ اس کے باوجود بھی دنیا کی دو کی بڑی طاقتوں کو لگتا ہے کہ معاملات کے حل کے لیے مکالمہ جاری رکھنا چاہیئے،، شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی جوابی کارروائی میں امریکی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ بڑھا،، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکہ کے روس کے ساتھ تعلقات اب تک کی نچلی ترین سطح پر ہیں، ایسا ہی کچھ اظہار ٹِلرسن نے پیوٹن اور لاوروف کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بھی کیا، دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شام پر کیمیائی حملے کے معاملے کی ایماندارانہ چھان بین کی جائے

Most Popular