گرجا گھر میں خود کش حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی۔

گرجا گھر میں خود کش حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی۔

مصری وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ اتوار کو طنطا شہر میں قائم قبطی عیسائیوں کے مار جرجس گرجا گھر میں خود کش بم حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین تحقیقاتی ذرائع کے استعمال کے بعد کی گئی تحقیقات سے حکام طنطا گرجا گھر کے خود کش بمبار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد سے پتا چلا ہے کہ طنطا شہر کے قبطی چرچ میں خود کش حملہ ممدوح امین محمد بغدادی نامی شخص نے کیا۔ وہ الظافریہ اور نجع الحجیری کے درمیان مقیم تھا۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ گرجا گھروں پر حملوں کا ایک تیسرا ملزم عمرو سعد عباس ابراہیم مفرور ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرجاگھروں پر حملوں کے شبے میں تین مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کودارالحکومت قاہرہ کے شمال میں طنطا شہر میں واقع گرجا گھر میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے تھے۔

Most Popular