امریکی کی مختلف ریاستوں میں برفباری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

امریکی کی مختلف ریاستوں میں برفباری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

امریکا میں شدید برفباری نے نظام زندگی منجمند کر ڈالا ریاست مناسوٹا ، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی بیس ڈگری پر پہنچ گیا ۔ شدید سرد ہواؤں کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی  شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ،،محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ،، جبکہ مزید کئی ریاستیں اس کی لپیٹ میں آئیں گی ، شدید سردی کے باعث پائپ لائنز بند ہو گئیں ، سڑکوں پر بھی کئی کئی فٹ برف جمی ہے،، بار بار برف ہٹانے کا کام جاری ہے، دوسری جانب برفباری کے باعث درجنوں حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں ،، جن میں ابتک متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں ، برفانی ہواؤں کے باعث کئی شہروں میں سکولز اور یونیورسٹیاں بند ہیں ،، ہزاروں فلائٹس ابتک منسوخ کی جا چکی ہے،ریل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے نیویارک ،، میشی گن اور پنسلوینیا بھی برفباری کی لپیٹ میں ہونگے،، جبکہ ان ریاستوں میں پہلے سے ہی وارننگ جاری کی جا چکی ہے،

Most Popular