حلب میں5 سال سے جاری لڑائی ختم، باغیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا

حلب میں5 سال سے جاری لڑائی ختم، باغیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب میں جاری لڑائی ختم ہو گئی ہے،،شامی حکومت نے باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر کے آخری حصے پر بھی اختیار حاصل کر لیا ہے، روسی سفیر ویٹالی چرکن کا مزید کہنا تھا کہ انخلا کے معاہدے میں شہری شامل نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف جنگجوؤں کے شہر سے انخلا کے بارے میں ہے۔ شہری ان علاقوں میں رہ سکتے ہیں اگر وہ وہاں سے کسی محفوظ علاقے میں جانا چاہتے ہیں جا سکتے ہیں وہ امداد کے لیے جو انتظامات کیے گئے ہیں ان کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کوئی انھیں نقصان نہیں پہنچائے گا،،ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بیاسی شہریوں کوہلاک کر دیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں 

Most Popular